’انتہائی خطرناک پھل‘ جن سے ڈونالڈ ٹرمپ خوفزدہ تھے

   

واشنگٹن : سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مظاہرین کی جانب سے انناس، ٹماٹر اور کیلے جیسے ’انتہائی خطرناک‘ پھلوں سے مارے جانے کا خدشہ تھا۔ اے ایف پی کے مطابق ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ’آپ ان چیزوں سے ہلاک ہو سکتے ہیں۔‘سابق صدر کے اس بیان کا انکشاف منگل کو سامنے آنی والی عدالتی دستاویزات سے ہوا جن کا تعلق نیویارک میں جاری ایک دیوانی مقدمے سے ہے۔واضح رہے کہ یہ مقدمہ میکسیکن نسل سے تعلق رکھنے والے کارکنوں نے دائر کیا تھا، جن کا کہنا ہے کہ ان پر 2015 میں مین ہٹن میں ٹرمپ ٹاور کے باہر ان کے سکیورٹی گارڈز نے حملہ کیا تھا۔ٹرمپ نے اٹارنی بینجمن ڈِکٹر کے سوالات پر کہا تھا کہ ’میں چاہتا تھا کہ لوگ تیار رہیں کیونکہ ہمیں الرٹ کیا گیا تھا کہ وہ پھل مارنے والے ہیں۔