انتہائی مطلوب ماؤیسٹ جوڑے کی شہر میں گرفتاری

   

حیدرآباد ۔ 20فبروری ( سیاست نیوز) شہر میں انتہائی مطلوب ماؤسٹ جوڑے کو پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ گڈچیرولی پولیس کی کارروائی میں سائبرآباد سے جوڑے کو گرفتار کرلیا گیا ۔ گڈچیرولی پولیس نے اس جوڑے کی گرفتاری کی تصدیق کی جنہیں گچی باؤلی پولیس اسٹیشن منتقل کیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق 42 سالہ توگھے عرف مدھوکر چناکوڈاپے اور 35سالہ شاملا عرف جمانی کو گرفتار کرلیا ۔ 2006ء میں تحریک کو خیرآباد کرنے کے بعد پولیس و تحقیقاتی ایجنسیوں سے بچنے شہر میں روپوشی اختیار کرلی تھی ۔ یہ دونوں تلنگانہ اور آندھراپردیش کے کئی مقامات پر زندگی بسر کرچکے ہیں ۔ حیدرآباد میں روپوشی اختیار کرکے مدھوکر چوکیداری کررہا تھا اور شاملا ایک شوروم میں سیلز ویمن تھی ۔ ان پر 10لاکھ کا انعام رکھا ہے ۔ پولیس کے مطابق گڈچیرولی پولیس ان کی تلاش میں تھی اور خفیہ اطلاع پر آج ماؤسٹ جوڑے کو گرفتار کرلیا گیا ۔ مدھوکر 2002 سے ماؤسٹ تحریک سے وابستہ تھا اور اسکے خلاف 25 سنگین جرائم میں ملوث ہونے کے الزامات پائے جاتے ہیں جبکہ شاملا 9 سنگین جرائم میں ملوث ہونے کے الزامات کا سامنا کررہی ہے ۔ سال 2006 میں ان دونوں نے تحریک کو خیرباد کردیا تھا ۔ ع