انتہائی پسماندہ طبقات کو جلد تحفظات کی فراہمی : بنڈارو دتاتریہ

   

حیدرآباد 12 فبروری ( این ایس ایس ) سینئر بی جے پی لیڈر و سابق مرکزی وزیر بنڈارو دتاتریہ نے آج انتہائی پسماندہ طبقات کی جانب سے جنتر منتر پرمنعقدہ احتجاجی پروگرام میں حصہ لیا ۔ انہوں نے اس موقع پر کہا کہ پسماندہ طبقات اور خاص طور پر انتہائی پسماندہ طبقات کی حالت میں کوئی سدھار نہیں آیا ہے اور انہیں جلد ہی تحفظات فراہم کرنے اقدامات کئے جائیں گے ۔ یہ پروگرام ایم بی سی ویلفیر اسوسی ایشن کی جانب سے جنتر منتر پر منعقد کیا گیا تھا ۔