انتہائی کم قیمت پر معیاری ادویات کی فراہمی کی ستائش

   

Ferty9 Clinic


ریڈ کراس سوسائٹی ورنگل برانچ کا معائنہ، ضلع جج نرسنگا راؤ کا خطاب

ورنگل ۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نندی کنڈا نرسنگا رائو نے آج انڈین ریڈ کراس سوسائٹی ورنگل اربن برانچ کا معائنہ کیا ۔انہوںنے جنرک میڈیکل شاپ کا معائنہ کرکے انتہائی کم داموں پرمعیاری ادویات کی فراہمی کی ستائش کی ۔بعد تلسمیا سنٹر کا معائنہ کرکے بچوں سے بات چیت کرکے انہیں پھل تقسیم کئے ۔ریڈ کراس میں واقع بلڈ بینک سنٹر کا مشاہدہ کیا اور ریڈی کراس سوسائٹی چیرمین ڈاکٹر پی وجئے چندر ریڈی سے بلڈ بینک کے زخیرہ سے متعلق معلومات حاصل کیں ۔اس موقع پر نرسنگا رائو نے مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ ملک میں ریڈی کراس سوسائٹی بلڈ بینک کا چوتھامقام اور ریاستی سطح پر دوسرا مقام حاصل کرنے اور اپنی خدمات پر مختلف ایوارڈ س حاصل کرنے تلسمیا متاثرین کو خون کی فراہمی ایک بڑی بات ہے ۔انہوںنے ریڈی کراس سوسائٹی اوران کے ذمہ داروں کی زبردست ستائش کی ۔اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے یوتھ ریڈی کراس سوسائٹی کی بھی زبردست تعریف کی ۔اس موقع پر انہوںنے سوسائٹی کو ممکنہ تعاون کرنے کا تیقن دیا اور ریڈی کراس سوسائٹی کی سماجی خدمت میں شرکت کریں گے ۔بعد ازاں ریڈی کراس سوسائٹی کے ذمہ داروں نے ضلع اینڈ سیشن جج نرسنگا رائو کی تہنیت کی اور یادگار شیلڈ پیش کیا ۔اس پروگرام میں ریڈکراس سوسائٹی کے خازن ایم ناگیا ،ریاستی رکن عاملہ ای وی سرینواس رائو ،اراکین ڈاکٹر ٹی وجئے لکشمی ،پدی وینکٹ نارائنا گوڑ ،چنا منینی جیا شری ،تاحیات اراکین ،اور ملازمین موجود تھے ۔