واشنگٹن : امریکی صدر جوبائیڈن کا یہ ماننا ہیکہ امریکی امیگریشن نظام کو عصری بنانے اور موجودہ تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کی شدید ضرورت ہے جس میں اس بات کویقینی بنانا بھی شامل ہیکہ انتہائی ہنرمند افراد امریکہ میں قیام کرسکیں۔ یاد رہیکہ جوبائیڈن نے اپنے پیشرو ڈونالڈ ٹرمپ کی اس پالیسی کو مسترد کردیا ہے جو انہوں نے (ٹرمپ) کوویڈ وباء کے دوران نافذ کی تھیں، جس کی وجہ سے سینکڑوں گرین کارڈ برادر افراد بھی امریکہ میں داخلہ سے محروم ہوگئے تھے۔ اب بائیڈن کے ذریعہ اس پالیسی کو مسترد کئے جانے کے بعد H1-B ویزوں پر امریکہ میں کام کرکے متعدد ہندوستانیوں کو فائدہ ہوگا۔ وائیٹ ہاؤس پریس سکریٹری جین ساکی نے اپنی روزمرہ کی پریس بریفنگ کے ذریعہ میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ صدر موصوف چاہتے ہیں کہ انتہائی ہنرمند افراد صحیح اور مناسب طریقہ کار اپناتے ہوئے امریکہ میں قیام کے اہل ہوسکتے ہیں۔
