انتہا پسندوں نے پانچ انڈونیشی مچھیروں کو اغوا کر لیا

   

منیلا ۔ 21 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) فلپائن میں سرگرم ابوسیاف انتہا پسند گروپ نے پانچ انڈونیشی مچھیروں کو اغوا کر لیا ہے۔ انڈونیشی حکومت کے مطابق ان ماہی گیروں کو مشرقی بورنیو کے قریبی سمندری علاقے سے اغوا کیا گیا۔ جکارتہ سے وزارت خارجہ نے بتایا ہے کہ مچھیروں کی بازیابی کے لیے فلپائنی اور ملائیشیائی سکیورٹی حکام کے ساتھ رابطہ کیا گیا ہے۔ انڈونیشی حکومت نے اپنے ماہی گیروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ مشرقی بورنیو کے قریبی سمندر میں سے مچھلیاں پکڑنے سے گریز کریں۔ ابو سیاف جنوبی فلپائنی علاقے میں سرگرم ہے اور کئی دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث خیال کیا جاتا ہے۔