نئی دہلی: بہار کی سیاست میں ان دنوں حکمراں جماعت جے ڈی یو اور آر جے ڈی کے لیڈر آمنے سامنے نظر آ رہے ہیں۔ تازہ ترین معاملہ جے ڈی یو کے قومی جنرل سکریٹری غلام رسول بلیاوی کے کربلا میں بیان سے متعلق ہے۔ تاہم نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو نے بلیاوی کے اس بیان سے پیدا ہونے والے تنازعہ پر اپنا ردعمل دے کر اسے پرسکون کرنے کی کوشش ضرور کی ہے۔ تیجسوی یادو نے ہفتہ کو صحافیوں سے کہا کہ ہماری حکومت میں بنیاد پرستی کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے۔ بتا دیں کہ جے ڈی یو لیڈر بلیاوی نے بدھ کو دیے گئے اپنے بیان میں کہا تھا کہ وہ ہر شہر کو کربلا بنائیں گے ان دنوں بلیاوی کا ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے۔ اس ویڈیو میں وہ ہزاری باغ کے علاقے برہی میں خطاب کے دوران یہ کہتے ہوئے سنائی دے رہے ہیں کہ وہ ہر شہر کو کربلا بنا دیں گے۔ اپوزیشن میں بیٹھی بی جے پی نے بھی اس ویڈیو کو نشانہ بنایا ہے۔