ریو ڈی جینر۔ 9مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) برازیل کے سابق اسٹار فٹبالر رونالڈو کا کہنا ہے کہ ان کے کیریئر میں انجری نے انہیں ایک بہتر انسان اور فٹبالر بنایا ہے اگرچہ ان انجری سے ان کا کریئر وقت سے پہلے ہی ختم ہو گیا۔دو مرتبہ کے عالمی کپ فاتح رہے رونالڈو کو اے سی میلان کی جانب سے کھیلتے ہوئے پانچ ماہ کے اندر دو بار گھٹنے میں شدید چوٹ لگی تھی۔ ان کی چوٹ اتنی سنگین تھی کہ انہیں اس سے نمٹنے میں دو سال کا وقت لگ گیا تھا اور انہوں نے 2002 ورلڈ کپ میں برازیل کی قومی ٹیم میں واپسی کی تھی جہاں انہوں نے آٹھ گول کئے تھے اور اپنی ٹیم کو فاتح بنانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔انہوں نے یوکوہاما میں جرمنی کے خلاف فائنل میں دو گول کیے تھے۔
