انجلینا جولی کا بنگلہ دیش میں روہنگیا مہاجرین کے کیمپ کا دورہ

,

   

ڈھاکہ ۔ 4 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ انجلینا جولی نے پیر 4 فروری کو بنگلہ دیش میں روہنگیا مہاجرین کے ایک کیمپ کا دورہ کیا۔ وہ آج بنگلہ دیش پہنچنے کے فوری بعد میانمار کے ساتھ سرحد کے قریب مہاجرین کے ایک کیمپ کے دورے پر چلی گئیں۔ جولی اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین کی خصوصی مندوب بھی ہیں۔ وہ ایسے وقت پر اس دورے پر گئی ہیں، جب اقوام متحدہ کی طرف سے مہاجرین کی مدد کے لیے تقریبا ایک بلین ڈالر کی فراہمی کی ایک نئی اپیل کی جانے والی ہے۔ اگست دو ہزار سترہ کے بعد سے بنگلہ دیش میں سات لاکھ سے زائد روہنگیا مہاجرین پناہ گزین ہو چکے ہیں۔ اینجلینا جولی ضلع کاکس بازار میں کل منگل کو مزید مہاجر کیمپوں کے دورے کریں گی۔