انجلینا جولی کی غزہ میں بچوں کے قتل عام پرآواز اٹھانے پر والدکی تنقید

   

نیویارک: اداکار جون ووئٹ نے اپنی بیٹی اور مشہور اداکارہ انجلینا جولی پر غزہ میں فلسطینی بچوں کے قتل عام کی مخالفت کرنے پر انہیں سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔جون ووئٹ کا کہنا ہے کہ غزہ میں بچوں کے قتل عام سے متعلق انجلینا جولی کا بیان جھوٹ پر مبنی ہے۔جولی نے 7 اکتوبر کو حماس کی جانب سے کیے گئے حملوں پر اسرائیلی فوج کے ردعمل کی شدید مذمت کی ہے، جس کے نتیجے میں غزہ کی پٹی میں اب تک 10 ہزار سے زائد شہری ہلاک ہو چکے ہیں۔برطانوی اخبار ’ڈیلی میل‘ کے مطابق لیکن انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو کلپ میں 84 سالہ ووئٹ نے اپنی بیٹی جولی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ “میں بہت مایوس ہوں”۔