حیدرآباد : انجمن خادم المسلمین رفاعی عامہ کے کیلینڈر کی رسم رونمائی جناب عامر علی خان نیوز ایڈیٹر روزنامہ سیاست کے ہاتھوں انجام پائی۔ اس موقع پر انجمن کے ذمہ داران مسرس سیف الدین قادری سکریٹری، نائب صدر اکرام الدین مرتضی پاشاہ، محمد واحد علی حان صدر ڈیسنٹ ایجوکیشنل سوسائٹی، ڈاکٹر حبیب امام قادری سکریٹری ڈیسنٹ ایجوکیشنل سوسائٹی، محمد نصراللہ خان، محمد عبدالرحیم اور دیگر موجود تھے۔ جناب عامر علی خان نے انجمن کی ادارہ سیاست سے قدیم وابستگی کا ذکر کیا اور سال نو کی مبارکباد دی اور کہا کہ اس ادارہ کو پرکھوں نے اپنے خون و پسینہ سے آبیاری کیا ہے۔ انہوں نے سکریٹری جناب سیف الدین قادری کو مبارکباد دی۔ جناب محمد واحد علی خان نے ادارہ سیاست کی سماجی اور فلاحی و دیگر سرگرمیوں پر جناب عامر علی خان کو مبارکباد دی۔ جناب اکرام الدین مرتضی پاشاہ نے سیاست اور انجمن خادم المسلمین کی دیرینہ وابستگی کا تذکرہ کیا اور کہا کہ ہمیشہ سیاست انجمن کے ساتھ ہے اور انجمن عرصہ مواد سے یتیم بچوں کی تعلیم و تربیت میں آگے ہے۔