انجنیئرنگ میں زیر تعلیم لڑکیوں کو رولس رائس کے اسکالرشپس

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد ۔ 24 فبروری ( سیاست نیوز) رولس روئس انڈیا پرائیوٹ لمٹیڈ نے سال اول ، دوم و سوم انجنیئرنگ ڈگری میں زیر تعلیم طالبات کو اسکالرشپس دینے کیلئے درخواستیں طلب کی ہے ۔ ان اسکالرشپس کا مقصد لڑکیوں کو انجنیئرنگ ڈگری میں تعلیم کی تکمیل میں مدد کرنا ہے ۔ ہندوستان میں اے آئی سی ٹی سی کے مسلمہ اداروں میں ایرو اسپیس کمپیوٹرس ، الکٹرانکس ، میرینس وغیرہ کورسیس میں زیر تعلیم سال اول ، دوم اور سوم کی طالبات ان اسکالرشپس کیلئے مستحق ہوں گے ۔ دسویں اور بارھویں جماعتوں کے بورڈ امتحانات میں 60فیصد سے زائد نشانات لازمی ہیں ۔ انجنیئرنگ میں زیر تعلیم مستحق لڑکیںو کو 35,000 روپئے فی کس کے انعامات دیئے جائیں گے ۔ درخواستیں داخل کرنے کی آخری تاریخ 31مارچ ہے ۔ www.b4s.in/edge/UNSIپر آن لائن درخواستیں داخل کی جاسکتی ہیں ۔