بھرت پور، 9ستمبر (یو این آئی) راجستھان میں دہلی۔ممبئی ریلوے لائن پر سوائی مادھوپور ریلوے اسٹیشن پر پیر کی دیر رات ٹرین کا انجن پٹری سے اتر جانے کے بعد ٹریفک متاثر ہو گیا۔ ذرائع نے منگل کو بتایا کہ جب بینا۔کوٹا۔سوائی مادھوپور۔ ناگدا۔جھالاواڑ سٹی۔ کوٹہ۔چومیلا میمو ٹرین یارڈ میں کھڑی لگائی جا رہی تھی کہ انجن کے اگلے چار پہیے پٹری سے اتر گئے ۔ بعد ازاں ریلوے ملازمین تقریباً چار گھنٹے کی محنت کے بعد انجن کو دوبارہ پٹری پر لانے میں کامیاب ہو گئے ۔ ریلوے ذرائع نے بتایا کہ انجن کو دوبارہ پٹری پر لانے کے بعد رات تقریباً تین بجے پلیٹ فارم نمبر ایک پر ریل کی آمدورفت بحال کردی گئی۔