برلن :جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے کورونا کی ایسٹرا زینیکا ویکسین کی پہلی ڈوز کے بعد موڈرینا کی دوسری ڈوز لگوالی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کیمطابق سرکاری ترجمان کا بتانا ہیکہ جرمن چانسلر اینجیلا مرکل نے برطانوی ویکسین ایسٹرازینیکا کی پہلی ڈوز لی تھی جس کے بعد اب انہوں نے امریکی ویکسین موڈیرنا کی دوسری ڈوز لی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق 66 سالہ انجیلامرکل نے رواں برس اپریل میں ایسٹرا زینیکا کی پہلی ڈوز لگوائی تھی جس کے بعد تقریباً 2 ہفتوں بعد جرمنی کے حکام نے اس حوالے سے پالیسی میں تبدیلی کردی تھی جس کے تحت 60 سال یا اس سے زائد عمر والوں کو ایسٹرا زینیکا لگوانے کی ہدایت کی گئی تھی۔میدیا رپورٹس میں بتایا گیا ہیکہ یورپ میں برطانوی ویکسین ایسٹرا زینیکا کی لاکھوں ڈوزز محفوظ طریقے سے لگائی جاچکی ہیں جب کہ ویکسی نیشن کے بعد خون کے لوتھڑے بننے کے کچھ کیسز سامنے آئے تھے جس کے بعد کئی ممالک نے ایسٹرا زینیکا ویکسین کا استعمال روک دیا تھا۔