انجینئرنگ ، فارمیسی، ایگرکلچرل کورسیس کیلئے کنوینر کا تقرر

   

ایمسیٹ 2020ء

حیدرآباد۔ 19 جنوری (سیاست نیوز) تلنگانہ ریاستی کونسل برائے اعلیٰ تعلیم نے ریاست کے انجینئرنگ فارمیسی اور اگریکلچر کورسیس میں داخلوں کیلئے منعقد کئے جانے والے ’’ایمسیٹ 2020ء کیلئے انچارج رجسٹرار و ریکٹر گوردھن کو کنوینر نامزد کیا ہے اور اس سلسلے میں توقع ہے کہ 20 جنوری کو باقاعدہ احکامات جاری کئے جائیں گے۔ تلنگانہ ریاستی کونسل برائے اعلیٰ تعلیم کے باوثوق ذرائع نے یہ بات بتائی اور کہا کہ سال 2020-21 تعلیمی سال سے متعلق مختلف امتحانات کے انعقاد سے متعلق کامن انٹرنس ٹسٹ (سیٹس کنوینرس کا انتخاب کرتے ہوئے کنوینرس کا اعلان کیا جائے گا جبکہ مختلف سیٹس کنوینرس کا انتخاب کرنے کیلئے سمجھا جاتا ہے کہ کل یعنی 20 جنوری کو تلنگانہ ریاستی کونسل برائے اعلیٰ تعلیم کے آفس میں سیٹس کمیٹی (کامن انٹرنس ٹسٹ کمیٹی) کے ایک اہم اجلاس کا انعقاد عمل میں لایا جائے گا۔