انجینئرنگ ، میڈیسن اور ایم بی اے طلبہ کیلئےاو این جی سی اسکالر شپ

   

حیدرآباد۔/11 ڈسمبر، ( سیاست نیوز) او این جی سی فاؤنڈیشن کی جانب سے 2024 میں پیشہ ورانہ کورسیس کے طلبہ کیلئے اسکالر شپ کا اعلان کیا گیا ہے۔ انجینئرنگ ، ایم بی بی ایس، ایم بی اے، جیالوجی یا جیوفزکس میں ماسٹرس ڈگری میں زیر تعلیم طلبہ جنہوں نے کوالیفائینگ امتحانات میں 60 فیصد نشانات حاصل کئے ہوں اسکالر شپ کے اہل ہوں گے۔ ایس سی، ایس ٹی، او بی سی اور عام زمرہ کے امیدواروں کو اسکالر شپ فراہم کی جائے گی جو سالانہ 48 ہزار روپئے رہے گی۔ ماسٹرس فرسٹ ایئر کے طلبہ جنہوں نے انٹر میڈیٹ یا گریجویشن میں کم از کم 60 فیصد نشانات حاصل کئے ہوں وہ آن لائن درخواست داخل کرسکتے ہیں۔ اس سلسلہ میں ایم ٹیک کمپیوٹرس، عقب ایس بی آئی ، اشوک نگر اولڈ بس اسٹینڈ جگتیال سے ربط کیا جاسکتا ہے۔ فون نمبرات 9963023866 یا 9440057100 پر تفصیلات حاصل کی جاسکتی ہیں۔ درخواستوں کے آخری تاریخ 15 ڈسمبر مقرر کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ ONGC فاؤنڈیشن کی جانب سے ایس سی، ایس ٹی، او بی سی اور معاشی طور پر پسماندہ طبقات سے تعلق رکھنے والے طلبہ کو اسکالر شپ فراہم کی جاتی ہے۔ مزید تفصیلات او این جی سی کی ویب سائیٹ سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔1