جملہ 91.2 فیصد پر بھرتی ، نشستیں حاصل کرنے والے طلبہ 2 اگست سے قبل سیلف رپورٹ کریں
حیدرآباد ۔ 30 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز ) : انجینئرنگ دوسرے مرحلے کی کونسلنگ میں 23,509 طلبہ نے بی ٹیک کی نشستیں حاصل کی ہیں ۔ نشستوں میں اضافہ ، طلبہ کی جانب سے زیادہ ویب آپشنس کا اندراج کرانے کی وجہ سے نئی نشستیں حاصل کرنے والوں کی اکثریت ہوگئی ہے ۔ ایپسٹ داخلہ کمیٹی نے منگل کو نشستیں الاٹ کی ہیں کنوینر کوٹہ کے تحت 178 کالجس میں 91,495 نشستیں دستیاب ہیں جن میں 83,521 طلبہ نے نشستیں حاصل کرلی ہیں یعنی 91.2 فیصد نشستیں پر ہوچکی ہیں جبکہ 7974 نشستیں مخلوعہ ہیں ۔ ساتھ ہی ویب آپشنس اندراج کرانے والے 6377 طلبہ کو نشستیں الاٹ نہیں ہوئی ۔ جملہ 77 انجینئرنگ کالجس میں صد فیصد نشستیں پر ہوئی ہیں ۔ گذشتہ سال قائم ہوئے کوسگی گورنمنٹ انجینئرنگ کالج میں 198 نشستوں کے منجملہ 41 ( 20.70 ) فیصد نشستیں بھرتی ہوئی ہیں ۔ یہاں کے پالی ٹیکنک کالج کو گذشتہ سال انجینئرنگ کالج کے طور پر اپ گریڈ کیا گیا ۔ EAPCET پہلے مرحلے کے کنوینر کوٹہ میں 77,561 طلبہ کو نشستیں الاٹ کی گئیں ۔ ان میں 59,980 طلبہ نے فیس ادا کرتے ہوئے آن لائن میں سیلف رپورٹنگ کی ہے ۔ اس کے علاوہ پہلے مرحلے میں رپورٹ کرنے والوں میں 21,402 طلبہ نے انجینئرنگ برانچس یا کالجس کو تبدیل کیا ہے ۔ دوسرے مرحلے کی کونسلنگ میں نشستیں حاصل کرنے والے طلبہ ویب سائٹ کے ذریعہ یکم اگست سے قبل فیس ادا کرتے ہوئے سیلف رپورٹنگ کرلیں ۔ ساتھ ہی 2 اگست سے قبل کالجس میں راست طور پر رپورٹ کریں ۔ اصل ٹی سی کے ساتھ دیگر تعلیمی اسناد کی زیراکس کاپیاں متعلقہ کالجس کے حوالے کریں ۔ نشستیں منسوخ کرانے کی 2 اگست تک مہلت دی گئی ہے ۔ 2