حیدرآباد۔/24 ڈسمبر، ( سیاست نیوز) سائبر آباد کے علاقہ میں ایک انجینئرنگ طالبہ کی عصمت ریزی کا واقعہ پیش آیا۔ شہر کے نواحی علاقہ میں واقع ملا ریڈی انجینئرنگ کالج کی ایک طالبہ کی اسی کالج کے پروفیسر نے عصمت ریزی کی ۔ اس واقعہ کی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے پیٹ بشیر آباد پولیس نے پروفیسر کو گرفتار کرلیا۔ انسپکٹر پیٹ بشیر آباد مسٹر ایم ملیش نے بتایا کہ لڑکی کی شکایت پر ملاریڈی کالج کے ایک پروفیسر وینکٹیا کو گرفتار کرلیا گیا۔ انجینئرنگ سال دوم کی زیر تعلیم اس طالبہ کی عمر پولیس نے 19 سال بتائی اور بتایا کہ کالج کے لیاب میں اس نے لڑکی کی عصمت ریزی کی ۔ بھروسہ سے لڑکی کو لیاب میں لے جانے کے بعد اس پروفیسر نے اقدام کیا۔ اس واقعہ کی اطلاع عام ہوتے ہی پولیس فوری حرکت میں آگئی اور خاطی کو گرفتار کرلیا۔