حیدرآباد ۔ /2 اکٹوبر (سیاست نیوز) کوکٹ پلی پولیس نے دھوکہ بازی میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کرلیا اور اس کے قبضے سے 8 فوٹو کیمرے برآمد کرلئے ۔ ڈپٹی کمشنر پولیس مادھاپور مسٹر ایم وینکٹیشور راؤ نے کہا کہ 22 سالہ این نکھل سائی او ایل ایکس ویب سائیٹ پر شائع اشتہارات کے ذریعہ کئی افراد سے رابطہ قائم کیا کرتا تھا اور وہ فوٹو کیمرے کرایہ پر حاصل کرنے کے بہانے فرار ہوجایا کرتا تھا ۔ ڈی سی پی نے کہا کہ نکھل سائی نے ڈی سنیل ساکن کوکٹ پلی سے رابطہ قائم کرتے ہوئے تین دن کیلئے ڈی ایس ایل آر کیمرہ کرایہ پر حاصل کیا اور اچانک غائب ہوگیا ۔ انہوں نے کہا کہ نکھل سائی کا تعلق کاماریڈی سے ہے اور 2007 ء میں شہر منتقل ہوا تھا اور انجنیئرنگ کی تعلیم حاصل کرنے کیلئے کالج میں داخلہ لیا لیکن وہ بری عادتوں کا شکار ہوگیا ۔ 2017 ء میں وہ امتحانات میں ناکام ہوگیا تھا اور اپنی گرل فرینڈ کو رجھانے کیلئے دھوکہ دہی میں ملوث ہونے لگا اور کیمرہ کرایہ پر حاصل کرنے کے بہانے دھوکہ دہی میں ملوث ہونے لگا اور اس کے ذریعہ رقومات حاصل کیا کرتا تھا ۔ کوکٹ پلی پولیس نے مذکورہ سارق کے قبضے سے 8 مسروقہ بی ایس ایل آر کیمرے ضبط کرلئے ۔