حیدرآباد ۔ 7 ۔ دسمبر : ( ایجنسیز ) تلنگانہ کے پرائیویٹ انجینئرنگ کالجوں میں انتظامی نشستوں یعنی مینجمنٹ کوٹہ کے تحت داخلوںمیں زیادہ فیس چارجز کو روکنے کے ساتھ ساتھ شفافیت لانے کے اقدام کئے گئے ہیں ۔ تلنگانہ کونسل آف ہائر ایجوکیشن نے ان نشستوں کیلئے مینجمنٹ کوٹہ میں داخلے بھی ویب پر مبنی کونسلنگ کے ذریعہ کرنے کا فیصلہ کیا ۔
داخلہ کے عمل کو باقاعدہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے جو اگلے تعلیمی سال سے موثر ہوگا۔
جس طرح انجینئرنگ کنوینر کوٹہ میں داخلے تلنگانہ انجینئرنگ، ایگریکلچر اینڈ فارمیسی کامن انٹرینس ٹسٹ ( EAPCET) کے ذریعہ کئے جاتے ہیں،