انجینئرنگ میں ضامن روزگار کورسیس متعارف کرنیکی تجویز

   

بینکنگ ، فینانس سرویس ، انشورنس اور دیگر مائنر ڈگری کورسیس پر اتفاق رائے
حیدرآباد ۔ 12 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز ) : انجینئرنگ کورس کی نوعیت بتدریج بدل رہی ہے ۔ بی ٹیک میں داخلہ لینے پر تکنیکی مضامین ہی پڑھنے کے دن ہوا ہورہے ہیں ۔ بہتر مستقبل کے لیے طلبہ کو دوسرے مضامین پڑھنے کی صورتحال پیدا ہوئی ہے ۔ ریاست میں اس سمت مسلسل قدم اٹھائے جارہے ہیں محکمہ اعلیٰ تعلیم نے بینکنگ ، فینانس اور انشورنس کے شعبوں میں ملازمت کے وسیع موقعوں کو دیکھتے ہوئے انجینئرنگ میں مائنر ڈگری کے طور پر متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس تبدیلی کو ملحوظ رکھتے ہوئے یو جی سی کے ملحقہ 17 خود مختار انجینئرنگ کالجس نے ان کورس کو متعارف کرانے سے اتفاق کیا ہے ۔ محکمہ تعلیم کے چیف سکریٹری بی وینکٹیشم ،ہائیر ایجوکیشن کونسل کے صدر نشین پروفیسر لمبادری سکریٹری سری رام وینکٹیش اور جے این ٹی یو ایچ کے عہدیداروں نے حال ہی میں انجینئرنگ کالجس کے پرنسپلس سے بات چیت کی ہے ۔ میکانیکل ، الیکٹریکل اور سیول کے علاوہ دیگر کور برانچس سے تعلیم مکمل کرنے والوں کو پہلے کی طرح تیزی سے ملازمت نہیں مل رہی ہے ۔ ان کے لیے مزید مواقع پیدا کرنے کے لیے آل انڈیا کونسل آف ٹکنیکل ایجوکیشن (AICTE) نے چند سال قبل مائنر ڈگری اسکیم متعارف کروائی تھی ۔ بی ٹیک میکانیکل کی تعلیم حاصل کرنے والوں کو ڈیٹا سائنس ، AI اور ML سائبر سیکوریٹی وغیرہ جیسی مائنر ڈگریوں میں سے کسی ایک کا انتخاب کرسکتے ہیں ۔ سی ایس ای کے طلبہ دیگر برانچس سے متعلقہ مضامین کو مائنر ڈگری کے طور پر بھی لے سکتے ہیں ۔ یہ ایک قسم کا کثیر الضابطہ طریقہ ہے ۔ ریاست میں جے این ٹی یو ایچ نے اعلان کیا ہے کہ تعلیمی سال 2021-22 میں بڑے اور چھوٹے ڈگری سسٹم کو لاگو کیا ہے ۔ یونیورسٹی اکیڈیمک پلاننگ ڈپارٹمنٹ ( ڈی اے پی ) کے ڈائرکٹر لکشمن راؤ نے بتایا کہ یہ ابھی تک پوری طرح نافذ العمل نہیں ہوا ہے ۔ اس پر کام جاری ہے ۔ مختلف سافٹ ویر کمپنیاں بنک ، انشورنس اور دیگر مالیاتی اداروں کو اپنی خدمات فراہم کررہے ہیں ۔ ان موضوعات پر معلومات رکھنے والے انجینئرنگ طلبہ کو مختلف کمپنیاں اہمیت دے رہی ہیں ۔ اس پر مہارت رکھنے والے طلبہ کا کیرئیر روشن ہونے کے معاملے میں کوئی شکوک اور شبہات نہیں ہے ۔ اس پس منظر میں بی ٹیک میں بنکنگ ، فینانس سرویس اور انشورنس ( بی ایف ایس آئی) کے تعلیمی سال 2023-24 میں مائنر ڈگری متعارف کرانے کا عثمانیہ انجینئرنگ کالج نے فیصلہ کیا ہے ۔ 2
یہاں گذشتہ سال بی ٹیک میں داخلہ لینے والے طلبہ اس سال نئے کورس کا مطالعہ کریں گے ۔ اس کا مطالعہ کرنے کے بعد محکمہ اعلیٰ تعلیم نے اس پر ریاست بھر میں عمل کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔۔ 2