96 ہزار طلبہ نے ویب آپشن کا اندراج کیا، کنوینر کوٹہ میں 72,741 نشستیں موجود
حیدرآباد۔/19 جولائی، ( سیاست نیوز) تلنگانہ میں انجینئرنگ کی پہلے مرحلے کی نشستیں مختص کی گئی ہیں۔ ویب سائیٹ میں طلبہ کیلئے الاٹمنٹ آرڈرس دستیاب رکھے گئے ہیں۔96 ہزار طلبہ نے ویب آپشن اندراج کیا ہے۔ کنوینر کوٹہ میں 72,741 انجینئرنگ نشستیں دستیاب ہیں۔ سیٹ الاٹمنٹ کی کاپی امیدوار لاگ ان کے ذریعہ حاصل کرسکتے ہیں۔ لاگ ان آئی ڈی EAPCET ہال ٹکٹ نمبر، پاس ورڈ، تاریخ پیدائش کے ذریعہ کونسے کالجک میں سیٹ الاٹ ہوئی ہے معلوم کیا جاسکتا ہے۔ سیٹ الاٹمنٹ کیلئے https://tgeapcet.nic.in/cand_signin.aspx ویب سائیٹ پر لاگ ان کیا جاسکتا ہے۔ گذشتہ سال کنوینر کوٹہ میں 83,766 نشستیں بھرتی کی گئیں۔ جاریہ سال ان کی تعداد گھٹ کر 72,741 تک پہونچ گئی۔ کنوینر اور مینجمنٹ کوٹہ میں گذشتہ سال 1.10 لاکھ نشستیں تھیں۔ جاریہ سال صرف 1.01 لاکھ نشستیں ہیں۔ 11 ہزار نشستوں کا مسئلہ زیر التواء ہے تاہم حکومت نے 5 نئے کالجس میں نئے کورسیس میں 3,365 نشستوں کو منظوری دی ہے۔ سی وی آر کالج میں الیکٹرانک انجینئرنگ ( وی ایل ایس آئی ڈیزائن اینڈ ٹیکنالوجی ) آئی ٹی کورسیس، اسپورتی انجینئرنگ کالج میں سیول انجینئرنگ، تیگلا کرشنا ریڈی کالج میں سی ایس ای ( اے آئی ایم ایل ) سی ایس ای ڈاٹا سائینس کورسیس کو منظوری دی گئی ہے جس سے نشستوں کی جملہ تعداد 1,01,661 تک پہونچ گئی ہیں جس میں کنوینر کوٹہ کی 72,741 نشستیں ہیں۔ نشستوں کی کمی کے بارے میں عہدیداروں سے بات چیت کی گئی تو انہوں نے بتایا کہ نشستوں کی تبدیلی مسئلہ حکومت کے پاس زیر التواء ہے۔ 2