حیدرآباد۔/28 مئی، ( سیاست نیوز) تلنگانہ میں انجینئرنگ اور فارمیسی میں داخلوں کیلئے تین مرحلوں پر مشتمل کونسلنگ شیڈول جاری کیا گیا۔ تلنگانہ ایمسٹ 2023 ایڈمیشن کمیٹی نے پہلے مرحلہ میں ایم پی سی امیدواروں کیلئے کونسلنگ کا فیصلہ کیا جس کا آغاز 26 جون سے ہوگا۔ اعلامیہ ایمسٹ کی ویب سائیٹ پر 21 جون سے دستیاب رہیگا۔ پہلے مرحلہ میں آن لائن رجسٹریشن اور سلاٹ بکنگ برائے سرٹیفکیٹ ویفریفکیشن 26 جون سے شروع ہوگا۔ 28 جون تا 6 جولائی اسنادات کی جانچ ہوگی۔ 28 جون تا8 جولائی ویب آپشن کی سہولت ہوگی۔ 12 جولائی یا اس سے قبل عبوری نشستیں الاٹ کی جائیں گی۔12 تا 19 جولائی آن لائن سیلف رپورٹنگ و ٹیوشن فیس ادائیگی کی سہولت رہیگی۔ دوسرے مرحلہ کے رجسٹریشن کی 21 اور 22 جولائی کو گنجائش رہے گی۔23 جولائی کو اسنادات کی جانچ ہوگی۔ 21 تا 24 جولائی ویب آپشن کی سہولت رہے گی۔ 28 جولائی سے قبل نشستیں عبوری الاٹ کی جائینگی۔ 28 تا 31 جولائی سیلف رپورٹنگ اور ٹیوشن فیس کی ادائیگی عمل میں آئیگی۔ آخری مرحلہ کی کونسلنگ کیلئے 2 اگسٹ کو رجسٹریشن ہوگا اسنادات کی جانچ 3 اگسٹ کو ہوگی۔2 تا4 اگسٹ ویب آپشن کی سہولت رہے گی اور 7 اگسٹ تک نشستیں الاٹ ہونگی۔7 تا 9 اگسٹ سیلف رپورٹنگ اور ٹیوشن فیس کی ادائیگی عمل میں آئے گی۔ر