حیدرآباد ۔ 24 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : تلنگانہ ہائیر ایجوکیشن کونسل کی جانب سے انجینئرنگ کالجس میں داخلوں کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے ۔ جملہ تین مرحلوں میں داخلوں کا عمل مکمل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ احکامات کی اجرائی میں بتایا گیا ہے کہ 27 جون سے داخلوں کا آغاز ہوگا ۔ 30 جون کو پہلے مرحلے کی ویب آپشن کی سہولت فراہم ہوگی ۔ 12 جولائی کو پہلے مرحلے کی نشستیں مختص کی جائیں گی ۔ 19 جولائی سے دوسرے مرحلے کی کونسلنگ کا آغاز ہوگا ۔ 24 جولائی کو نشستیں مختص کی جائیںگی ۔ 30 جولائی سے قطعی مرحلے کی کونسلنگ کا آغاز ہوگا اور 5 اگست کو نشستیں مختص کی جائیں گی ۔ 12 اگست سے انٹرنل سلائیڈنگ نشستیں مختص کی جائیں گی ۔ 17 اگست کو اسپاٹ داخلوں کے لیے رہنمایانہ خطوط جاری کئے جائیں گے ۔۔ 2