انجینئرنگ کالجس میں پہلے مرحلہ میں 60,941 نشستیں مختص

   

حیدرآباد۔/18 ستمبر، ( سیاست نیوز) محکمہ ٹیکنیکل ایجوکیشن کے کمشنر نوین متل نے بتایا ہیکہ ریاست میں انجینئرنگ کالجس میں داخلوں کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا ہے۔ 60,941 انجینئرنگ نشستیں 82.24 فیصد مختص کردی گئی ہیں۔ تاہم کنوینر کوٹہ میں مزید 13,130 نشستیں باقی رہ گئی ہیں۔ ای ڈبلیو ایس کوٹہ کے تحت 5108 نشستیں مختص کی گئی ہیں۔31 انجینئرنگ کالجس میں پہلے مرحلہ میں تمام نشستیں بھرتی ہوگئی ہیں۔ 4199 بی فارمیسی اور فارما ڈی نشستوں میں صرف 228 نشستیں پڑ ہوئی ہیں۔ داخلہ حاصل کرنے والے طلبہ کو 23 ستمبر سے قبل آن لائن میں سیلف رپورٹنگ کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ تاہم فارما کورسیس میں ایم پی سی کوٹہ کیلئے ردعمل صفر رہا ہے۔N