انجینئرنگ کالجوں میں 30 نومبر تک داخلوں کا عمل مکمل کرنے احکامات

   

حیدرآباد : اے آئی سی ٹی ای نے ترمیمی شیڈول جاری کرتے ہوئے انجینئرنگ، فارمیسی، ایم بی اے اور ایم سی اے کورسیس کے فرسٹ ایئر میں داخلہ لینے والے طلبہ کے لئے یکم ڈسمبر سے کلاسیس کا آغاز کرنے کی ہدایت دی ہے۔ قبل ازیں یکم نومبر سے کلاسیس کا آغاز کرنے کے لئے اکیڈیمک شیڈول جاری کیا گیا تھا۔ تاہم آئی آئی ٹی، این آئی ٹی، ٹرپل آئی ٹی جیسے قومی تعلیمی اداروں میں داخلوں کا عمل ہنوز مکمل نہیں ہوا ہے جس کے پیش نظر اکیڈیمک شیڈول میں ترمیم کی گئی ہے۔ پیشہ وارانہ ، تکنیکی تعلیمی کورسیس کے فرسٹ ایئر میں 30 نومبر داخلوں کے عمل کو مکمل کرنے اور یکم ڈسمبر سے کلاسیس کا آغاز کرنے کے احکامات جاری کئے گئے۔