نئی دہلی۔ نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے 8 ریاستوں کے 14 انجینئرنگ کالجوں میں نئے تعلیمی سیشن سے کچھ چنیدہ نصاب کو علاقائی زبان میں بھی دستیاب کرانے کا خیر مقدم کیا ہے ۔ نائیڈو نے ہفتہ کے روز یہاں جاری ایک پیغام میں کہا کہ یہ اطمینان کا موضوع ہے کہ نئی تعلیمی پالیسی کے مطابق ہی اے آئی سی ٹی ای نے بی۔ ٹیک پروگراموں کو ہندی، مراٹھی، تمل، تیلگو، کنڑ، گجراتی، ملیالم، بانگلہ، آسمیا، پنجابی اور اڑیہ، ان 11 زبانوں میں پڑھانے کی منظوری فراہم کی ہے ۔ نائب صدر نے امید ظاہر کی کہ دیگر انجینئرنگ کالج اور پیشہ ورانہ تعلیم کا ادارے بھی علاقائی زبانوں میں نصاب دستیاب کرائیں گے ۔