انجینئرنگ کالج کی دو بسوں میں تصادم، ڈرائیور ہلاک، دوسرا شدید زخمی

   

سنگاریڈی ۔ 27 ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سنگاریڈی نرسا پور روڈ کے درمیان وی آر آئی ٹی انجینئرنگ کالج کے دو بسوںمیں تصادم کے سبب دونوں بس ڈرائیور زخمی ہو گئے جبکہ ایک ڈرائیور ہلاک ہو جانے کی اطلاع ہے۔ 20 طلبہ زخمی ہوگئے۔ انہیں سنگاریڈی نرسا پور اور حیدرآباد کے ہاسپٹل میں علاج کے لئے روانہ کیا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ حادثہ ایک آٹور رکشا کو بچانے کی کوشش میں پیش آیا۔ حادثہ کے فوری بعد 4 کیلو میٹر دور تک ٹریفک جام ہوگیا۔ پولیس تحقیقات کررہی ہے۔ تفصیلات کے بموجب نرساپور کے قریب واقع بی وی آر آئی ٹی انجینئرنگ کالج کے دو بسوں میں تصادم پیش آیا جس کے سبب ڈرائیور ناگاراجو 44 سال ہلاک اور ایک ڈرائیور یادگیری شدید زخمی ہوگیا جس کی حالت تشویناک بتائی گئی ہے۔ حادثہ کا سبب اوور ٹیک کی کوشش بتایا جاتا ہے۔