انجینئرنگ کونسلنگ میں 10 فیصد ای ڈبلیو ایسکوٹہ پر عمل آوری

   

کنوینر کوٹہ میں 10 فیصد نشستوں پر اضافہ، مسلم، عیسائی اقلیتی کالجس پر اطلاع نہیں
حیدرآباد ۔ 8 ستمبر (سیاست نیوز) معاشی طور پر پسماندہ طبقات کیلئے (ای ڈبلیو ایس) 10 فیصد کوٹہ پر عمل کرنے کا تلنگانہ حکومت کی جانب سے فیصلہ کرنے اور اس ضمن میں احکامات کی اجرائی کے بعد 10 فیصد کوٹہ پر عمل آوری کیلئے موجودہ کالجس کی نشستوں میں 10 فیصد نشستوں کا اضافہ کرتے ہوئے اس کو کنوینر کوٹہ میں شامل کرنے کے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ صدر نشین تلنگانہ ہائیر ایجوکیشن پروفیسر لمبادری نے بتایا کہ اس نظام میں تبدیلی لائی گئی ہے۔ تمام نشستوں کے بجائے صرف کنوینر کوٹہ کے تحت بھرتی کی جانے والی نشستوں میں 10 فیصد نشستوں کا اضافہ کرتے ہوئے اس پر طلبہ کو داخلہ دیا جائے گا۔ پروفیسر لمبادری نے کہا کہ 70 نشستوں پر مزید 10 فیصد کے لحاظ سے 7 نشستوں کا اضافہ ہو رہا ہے۔ سرکاری انجینئرنگ کالجس میں صد فیصد نشستیں کنوینر کوٹہ میں بھرتی کی جائیں گی۔ لہذا جملہ نشستوں میں 10 فیصد نشستوں کا اضافہ ہوگا۔ گزشتہ تعلیمی سال کے نشستوں کے بہ نسبت جاریہ سال 7116 نشستوں کا اضافہ ہو رہا ہے۔ جاریہ سال کتنی نشستیں ہوں گی، ایک دو دن میں اس کا سرکاری طور پر اعلان ہوگا۔ 10 فیصد (ای ڈبلیو ایس) کوٹہ کا اطلاق مسلم اور عیسائی اقلیتی کالجس میں نہیں ہوگا۔ اس مرتبہ ایمسٹ انجینئرنگ کیلئے (ای ڈبلیو ایس) کوٹہ کے تحت درخواستیں داخل کرتے ہوئے رینکس حاصل کرنے والے طلبہ کی تعداد 16,777 ہے۔ ان میں کتنے طلبہ کونسلنگ میں شریک ہو رہے ہیں اس کا 11 ستمبر تک پتہ چل جائے گا۔ تمام کورسیس کیلئے (ای ڈبلیو ایس) کوٹہ پر عمل آوری ہوگی۔ N