انجینئرنگ کی نشستوں کے الاٹمنٹ کا آج سے آغاز

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد ۔ 9 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز) : ریاست تلنگانہ کے انجینئرنگ کالجوں میں داخلوں سے متعلق نشستوں کو پر کرنے کے لیے شروع کردہ ایمسیٹ ویب آپشنس کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے اور کل یعنی 10 جولائی سے انجینئرنگ کی نشستوں کا الاٹمنٹ کرنے کا عمل شروع کیا جائے گا ۔ ایمسیٹ کونسلنگ کیمپ آفیسر مسٹر سرینواس نے یہ بات بتائی اور کہا کہ جن امیدواروں کو نشست الاٹ کی جائے گی انہیں اندرون ایک ہفتہ متعلقہ انجینئرنگ کالج میں سیلف ( از خود ) رپورٹ کرنا ہوگا ۔ مسٹر سرینواس نے مزید بتایا کہ جاریہ ماہ جولائی کے تیسرے ہفتہ میں انجینئرنگ کالجوں میں داخلوں کے سلسلہ میں دوسرے مرحلہ کی کونسلنگ شروع کی جائے گی ۔۔