32 کالجس کی صد فیصد نشستوں کا الاٹمنٹ بھرتی، 28 ستمبر سے دوسرے مرحلے کی کونسلنگ مقرر
حیدرآباد۔ 7 ستمبر (سیاست نیوز) ریاست میں ایمسٹ پہلے مرحلے کی کونسلنگ منگل کو منعقد ہوئی جس میں تقریباً 60 ہزار امیدواروں کو انجینئرنگ نشستیں مختص کی گئی۔ ریاست کے 176 کالجس میں 71,286 نشستیں ہیں۔ جن میں طلبہ کو 60,208 نشستیں مختص کی گئی ہیں جس کے بعد 11,078 نشستیں مخلوعہ رہ گئی ہیں جبکہ 74,334 طلبہ اسنادات کی جانچ کے لئے حاضر ہوئے۔ ان میں 73,195 طلبہ نے نشستوں کے لئے آپشن کا اندراج کیا تھا۔ 12,987 امیدوار نشستیں حاصل نہیں کرپائے۔ 14,943 امیدوار ای ڈبلیو ایس کوٹہ میں نشستیں حاصل کرچکے ہیں۔ اسپورٹس اور این سی سی کوٹہ کے تحت ان شعبوں میں منظوری حاصل ہونے کے بعد نشستیں مختص کی جائیں گی۔ 32 کالجس میں صد فیصد نشستیں پر ہوئی ہیں جس میں ایک یونیورسٹی کالج ماباقی خانگی کالجس شامل ہیں نشستیں حاصل کرنے والے طلبہ کو ہدایت دی گئی ہیکہ وہ 13 ستمبر سے قبل متعلقہ کالجس کی فیس ادا کردیں اور ساتھ ہی 17 تا 21 ستمبر کے درمیان میں کالجس میں رپورٹس کرلیں۔ 28 ستمبر سے دوسرے مرحلے کی کونسلنگ کا آغاز ہوگا۔ طلبہ 28 اور 29 ستمبر کو آن لائن میں سلاٹ بکنگ کرلیں۔ 28 ستمبر تا یکم اکتوبر تک آپشن کا اندراج کرلیں۔ 4 اکتوبر کو نشستیں مختص کی جائیں گی۔ نشستیں حاصل کرنے والے طلبہ 4 تا 8 اکتوبر تک متعلقہ کالجس میں فیس ادا کرلیں۔ گورنمنٹ یونیورسٹیز کے 16 کالجس میں 4845 نشستیں ہیں جن میں 4118 نشستیں پر ہوئی 727 نشستیں مخلوعہ ہیں۔ خانگی یونیورسٹی کے 2 کالجس میں موجود 1460 نشستوں میں 1138 نشستوں پر بھرتی ہوئی۔ 322 نشستیں مخلوعہ ہیں۔ 158 خانگی کالجس میں 64,981 نشستیں ہیں ان میں 54,952 نشستوں پر بھرتی ہوئی اور 10,029 نشستیں مخلوعہ ہیں۔ ن