انجینئرنگ کے نئے کورسس میں داخلے

   

حیدرآباد ۔ 11 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز ) : انجینئرنگ شعبے اور کالجوں کے متعلق آئے دن سنسنی خیز خبریں ہی آرہی ہیں لیکن اس مرتبہ ایک مثبت اور حوصلہ افزاء خبر بھی آئی ہے کہ انجینئرنگ کے نئے کورسس کے تئیں طلبہ اور اولیائے طلبہ کا ردعمل صد فیصد مثبت رہا جیسا کہ آرٹیفیشل اینجلس ( اے آئی ) کمپیوٹر انجینئرنگ ، کمپیوٹر سائنس اینڈ بزنس سسٹم ، کمپیوٹر سائنس اینڈ انجینئرنگ (نٹ ورک ) اور آئی ٹی کے شعبہ میں نئے کورسز متعارف کروائے گئے ہیں ۔ اس کے علاوہ زراعت کے شعبہ کی انجینئرنگ سے ایروناٹیکل انجینئرنگ آٹو موبائل انجینئرنگ ، کیمیکل انجینئرنگ ، ڈیزائین اینڈ پلانٹ انجینئرنگ کے داخلوں میں بھی طلبہ نے کافی جوش و خروش دکھایا ہے ۔ دریں اثناء سب سے زیادہ جس کورس میں طلبہ نے دلچسپی دکھائی ہے وہ کمپیوٹر سائنس ہے ۔۔