انجینئرنگ کے نصاب میں تبدیلی کیلئے جے این ٹی یو کے اقدامات

   

حیدرآباد /18 فروری ( سیاست نیوز ) انجینئیرنگ کے نصاب میں تبدیلی کیلئے جے این ٹی یو نے اقدامات کا آغاز کردیا ۔ عموما نصاب میں تبدیلی کا عمل ہر تین تا 4 سال میں کیا جاتا ہے ۔ اس سے قبل سال 2018-19 میں نصاب میں تبدیلی کی گئی تھی ۔ اب نصاب کی تبدیلی کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ جے این ٹی یو ذرائع کے مطابق نصاب میں کی جانے والی تبدیلی اور نئے نصاب کی تیاری کیلئے امکان ہے کہ آئندہ اپریل یا مئی کے مہینے میں بورڈ آف اسٹیڈیز کا اجلاس منعقد کیا جائے گا ۔ انیجنئیرنگ کے اصل موضوع پر کم توجہ دی جارہی ہے اور دن بہ دن اس کے ڈیمانڈ میں کمی واقع ہو رہی ہے ۔ جس کے سبب میکانیکل اور سیول سبجکٹ میں داخلہ کیلئے طلبہ میں دلچسپی نہیں پائی جاتی اور طلبہ کی اکثریت کا جھکاؤ کمپیوٹر سائنس دیکھا جارہا ہے ۔ اس صورت کو دیکھتے ہوئے میکانیکل اور سیول شعبوں کو مستحکم بنانے کیلئے نصاب کو تیار کیا جائے گا ۔ اور نصاب میں ان دو شعبوں کو شامل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ آل انڈیا ٹیکنیکل ایجوکیشن کونسل کی ماہرین کمیٹی نے بھی اس جانب غور کر رہی ہے اور اس لحاظ سے نصاب کو تیار کرنے کیلئے یونیورسٹیز کو رہنمایانہ خطوط جاری کئے گئے ہیں ۔ اس بنیاد پر ان شعبوں کو مستحکم کرنے کیلئے جے این ٹی یو نے فیصلہ کیا ہے۔ ع