سرینگر :انجینئر رشید حال ہی میں دہشت گردوں کی مالی معاونت کے مقدمے میں عبوری ضمانت پر رہا ہوئے ہیں ہے۔ انہوں نے جموں و کشمیر الیکشن میں انڈیا اتحاد کے امیدواروں کی حمایت کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے تاہم انہوں نے شرط یہ رکھی ہے کہ اگر وہ آرٹیکل 370 کو بحال کرنے کا عہد کریں۔ انجینئر رشید 2024 کے پارلیمانی انتخابات میں بارہمولہ سے عمر عبداللہ کے خلاف جیت کر سامنے آئے ہیں۔بارہمولہ حلقہ سے لوک سبھا الیکشن جیتنے والے رشید نے کہا کہ اگر انڈیا اتحاد ہمیں یقین دلاتا ہے کہ وہ دہلی میں برسراقتدار آنے پر آرٹیکل 370 کو بحال کرے گا۔
تو میں اپنے ہر امیدوار سے کہوں گا کہ وہ اپنے حامیوں کے ایک ایک ووٹ کو ان کیلئے گروی رکھ دیں۔”