انجینئر رشید کی عبوری ضمانت میں28 اکتوبر تک توسیع

   

نئی دہلی: دہلی کی ایک عدالت نے منگل کو جموں و کشمیر کے رکن پارلیمنٹ شیخ عبدالرشید عرف انجینئر راشد کی دہشت گردی کی مالی معاونت کے مقدمہ میں عبوری ضمانت 28 اکتوبر تک بڑھا دی۔ ایڈیشنل سیشن جج چندراجیت سنگھ نے راشد کے والد کی صحت کی حالت کی بنیاد پر حکم پاس کیا۔ اس سے قبل این آئی اے نے کہا تھا کہ اس نے دستاویزات کی تصدیق کر دی ہے اور وہ درخواست کی مخالفت نہیں کر رہی ہے۔ جج نے کیس میں رشید کی باقاعدہ ضمانت کی درخواست پر حکم نامہ بھی 28 اکتوبر تک ملتوی کر دیا۔