پارٹی تبدیل کرنے کی شکایت پر سکریٹری اسمبلی نے ارکان اسمبلی کو دوبارہ نوٹس جاری کی
حیدرآباد ۔ 19 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : اسپیکر اسمبلی جی پرساد کمار نے منحرف ارکان اسمبلی کے خلاف ٹرائل شروع کردیا ہے ۔ اسی کے ایک حصہ کے طور پر بی آر ایس کی شکایت پر بی آر ایس سے کانگریس میں شامل ہونے والے 6 ارکان اسمبلی کو ایک اور نوٹس روانہ کرتے ہوئے پارٹی تبدیلی کے حوالے سے مزید تفصیلات طلب کی ۔ نوٹس حاصل کرنے والوں میں بی آر ایس سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے کانگریس میں شامل ہونے والے جگتیال کے رکن اسمبلی سنجے بانسوارہ کے رکن اسمبلی پوچارم سرینواس ریڈی ، بھدرا چلم کے رکن اسمبلی ٹی وینکٹ راؤ گدوال کے رکن اسمبلی بی کرشنا موہن ریڈی ، چیوڑلہ کے رکن اسمبلی کے یادیا پٹن چیرو کے رکن اسمبلی مہپال ریڈی شامل ہیں ۔ ان ارکان اسملبی نے ماضی میں اسپیکر اسمبلی کی جانب سے بھیجی گئی نوٹس کا جواب دیا ہے ۔ جس پر بی آر ایس پارٹی کی طرف سے ارکان اسمبلی جگدیش ریڈی ، کے ویویکانند ، چنتا پربھاکر نے اسمبلی کے جوائنٹ سکریٹری اوپیندر ریڈی کو پیر کو ہی ریجنڈرس حوالے کیا ہے ۔ کانگریس کا کھنڈوا پہن کر عوام کو دھوکہ دینے کا الزام عائد کیا کتنی بھی کوشش کرلیں نہ بچنے کا دعویٰ کیا ہے ۔ سکریٹری اسمبلی وی نرسمہا چاریلو نے ان ارکان اسمبلی کو دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے بی آر ایس پارٹی کے اعتراضات پر قانونی کارروائی کرنے کے لیے اندرون تین یوم حلف نامہ پر اپنی رائے پیش کرنے کی ہدایت دی ہے ۔ پارٹی تبدیل کرنے والے 10 ارکان اسمبلی کے خلاف بی آر ایس پارٹی نے قانونی لڑائی شروع کی ہے ۔ سپریم کورٹ نے اندرون تین ماہ ان ارکان اسمبلی کے خلاف کارروائی کرنے کا حکم دیا ہے ۔ جس کے بعد اسپیکر اسمبلی نے 10 ارکان اسمبلی کو نوٹس جاری کی تھی ۔ جن میں 8 ارکان اسمبلی نے پارٹی تبدیل نہ کرنے بی آر ایس میں برقرار رہنے کا دعویٰ کرتے ہوئے اسپیکر اسمبلی کو تحریری طور پر اپنی رائے پیش کی تھی ۔ب ی ار ایس پارٹی کے اعتراض کے بعد اسمبلی سکریٹریٹ نے دوبارہ نوٹس جاری کی ہے ۔۔ 2