انحراف کے الزامات کا سامنا کرنے والے ارکان کے مقدمہ کی سماعت

   

حیدرآباد ۔ 7۔نومبر (سیاست نیوز) اسپیکر اسمبلی پرساد کمار نے انحراف کے الزامات والے ارکان اسمبلی کے موقف کی سماعت کو دوسرے دن جاری رکھا ۔ مسلسل دو دن تک اسپیکر نے ارکان اسمبلی اور ان کے خلاف شکایت کرنے والے بی آر ایس کے ارکان اسمبلی کے موقف کی سماعت کی۔ اسپیکر نے فریقین کے وکلاء کو دلائل پیش کرنے و جرح کا موقع دیا۔ بھدراچلم کے رکن اسمبلی ٹی وینکٹ راؤ اور جگتیال کے رکن ا سمبلی ڈاکٹر سنجے کے مقدمہ کی سماعت مکمل ہوچکی ہے۔ بی آر ایس شکایت کنندہ ارکان اسمبلی نے اپنے الزامات کے حق میں ثبوت پیش کئے ۔ اسپیکر 12 اور 13 نومبر کو مزید دو ارکان اسمبلی کے خلاف شکایات کی سماعت کرینگے ۔ اسپیکر نے سپریم کورٹ کی ہدایت پر 10 ارکان کو نوٹس جاری کی تھی جن میں سے 8 نے جواب داخل کیا جبکہ ڈی ناگیندر اور کے سری ہری نے اسپیکر سے مزید مہلت مانگی ۔ دوسری طرف سپریم کورٹ کی جانب سے تین ماہ کی مہلت 31 اکتوبر کو ختم ہوگئی جس پر اسپیکر نے مزید دو ماہ کی توسیع کی خواہش کی۔1