انحطاط سے ہندوستان شائد متاثر نہ ہو : اقوام متحدہ

   

نئی دہلی 31 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) عالمی سطح پر کورونا وائرس کے پھوٹ پڑنے کے بعد اقوام متحدہ کانفرنس برائے تجارت وڈیولپمنٹ نے کہا کہ عالمی معیشت اس سال انحطاط کا شکار ہوجائے گی ۔ کانفرنس نے یہ اندیشہ بھی ظاہر کیا ہے کہ دنیا بھر میں کئی ٹریلین ڈالرس کی آمدنی اس انحطاط کی وجہ سے متاثر ہوسکتی ہے ۔ تاہم کہا گیا ہے کہ اس سے ہندوستان اور چین کو استثنی حاصل رہ سکتا ہے ۔ کہا گیا ہے کہ اس انحطاط کی وجہ سے ترقی پذیر ممالک کو سخت مشکلات کا سامنا ہوسکتا ہے تاہم ان مشکلات سے چین اور ہندوستان کو استثنی بھی رہ سکتا ہے ۔