اندراماں مکانات کے دستاویز رکن ا سمبلی نارائن پیٹ کے ہاتھوں تقسیم

   

نارائن پیٹ 11/جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) رکن اسمبلی نارائن پیٹ ڈاکٹر چٹم پرنیکا ریڈی نے آج نارائن پیٹ کے شیلا گارڈن فنکشن ہال میں نارائن پیٹ منڈل کے استفادہ کنندگان کو اندریما ہاؤس گرانٹ کے دستاویزات حوالے کیے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ان کے اپنے ذاتی مکانات بنانے کے لئے 5 لاکھ روپئے کی گرانقدر گرانٹ فراہم کرے گی جو کہ غریبوں کی دیرینہ خواہش ہے اور نارائن پیٹ ان پانچ سالوں میں نارائن پیٹ بے گھر غریبوں کا حلقہ بن جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مستحقین گھر کی تعمیر ی کاموں کا جلد آغاز کریں اور مکمل کریں وہ ضرور بہ نفس نفیس گھروں کے افتتاح کے موقع پر اس تقریب میں شرکت کریںگی۔ اس تقریب میں منڈل عہدیدار ایم پی ڈی او مسٹر سدرشن ، ایم پی او مسٹر بالاجی ،زرعی مارکیٹ کمیٹی صدر نشین سدا شیو ریڈی ،ہاوسنگ بورڈ AE ونکٹپا ، کانگریس یوتھ لیڈر مدھو سدن ریڈی ،سابق صدر کوٹلہ رویندر ریڈی و دیگر نے شرکت کی ۔