نلگنڈہ سرفہرست ، گریٹر حید آباد میں 9913 مستحق درخواست گزار، جملہ 80 لاکھ درخواستیں
حیدرآباد ۔17۔جنوری (سیاست نیوز) تلنگانہ حکومت کی اندراماں ہاؤزنگ اسکیم کے تحت موصولہ درخواستوں میں 18.32 لاکھ درخواست گزاروں کو اسکیم کا اہل قرار دیا گیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ مزید 8 لاکھ درخواستوں کی جانچ کا کام باقی ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق باقی درخواستوں میں مزید ایک تا دو لاکھ استفادہ کنندگان کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ اندراماں ہاؤزنگ اسکیم کے تلنگانہ میں استفادہ کنندگان کی تعداد 20 لاکھ تک پہنچ جائے گی۔ درخواستوں کی جانچ کیلئے حکومت نے عہدیداروں کے ذریعہ سروے کا اہتمام کیا ہے۔ اندراماں ہاؤزنگ کیلئے ریاست بھر میں 80 لاکھ درخواستیں داخل کی گئیں جن میں سے 72 لاکھ درخواستوں کی جانچ مکمل ہوچکی ہے۔ سروے کے مطابق 18.32 لاکھ درخواست گزار مستحق پائے گئے ۔ حکومت نے ضلع کلکٹرس کو راست نگرانی کی ہدایت دی ہے تاکہ استفادہ کنندگان کے انتخاب میں بے قاعدگیاں نہ ہوں۔ ہر ضلع کلکٹریٹ میں استفادہ کنندگان کی تفصیلت دستیاب رہیں گی۔ بتایا جاتا ہے کہ ایسے خاندانوں کو ترجیح دی جائے گی جن کے پاس مکان تعمیر کرنے کیلئے اراضی موجود ہو۔ مختلف مراحل میں پانچ لاکھ مکانات منظور کئے جائیں گے ۔ حکومت نے جاریہ سال 4.50 مکانات کی منظوری کا فیصلہ کیا ہے۔ آئندہ چار برسوں میں 20 لاکھ مکانات منظور کئے جائیں گے۔ حکومت کی جانب سے مکانات کی تعمیر کے دوران پانچ لاکھ روپئے کی امداد مختلف مراحل میں جاری کی جائے گی۔ اندراماں ہاؤزنگ اسکیم کے لئے سب سے زیادہ مستحق افراد ضلع نلگنڈہ میں پائے گئے جن کی تعداد 114160 ہے۔ عادل آباد 88047 کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ گریٹر حیدرآباد کے حدود میں 9913 استفادہ کنندگان کی نشاندہی کی گئی ہے۔ دیگر اضلاع کے مستحق درخواست گزاروں میں سنگا ریڈی 81266 ، کاما ریڈی 75200 ، سوریا پیٹ 74863 ، وقار آباد 71026 ، آصف آباد 69720 ، سدی پیٹ 68084 ، ورنگل 6622 ، میدک 63782 ، رنگا ریڈی 63616 ، کریم نگر 62238 ، نرمل 61522 ، نظام آباد 6l1447 ، کھمم 55901 ، محبوب نگر 5555 ، جگتیال 46696 ، ملکاجگیری 7173 اور جنگاؤں 31448 شامل ہیں۔ ریاست کے تمام اضلاع میں ملکاجگیری استفادہ کنندگان کی تعداد کے اعتبار سے آخری نمبر پر ہے۔ 1