حیدرآباد۔ 8 مارچ (سیاست نیوز) تلنگانہ نے غریبوں کے لئے مکانات کی تعمیر سے متعلق اندراماں ہاوزنگ اسکیم میں بدعنوانیوں اور کرپشن کی شکایت کرتے ہوئے ہائی کورٹ میں مفاد عامہ کی درخواست دائر کی گئی۔ چیف جسٹس اپریش کمار سنگھ نے ملگ ضلع سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون کی جانب سے تحریر کردہ مکتوب کو مفاد عامہ کی درخواست میں تبدیل کرتے ہوئے سماعت کا آغاز کیا ہے۔ خاتون نے اندراماں ہاوزنگ کے تحت مکانات کے الاٹمنٹ میں بڑے پیمانے پر کرپشن کی شکایت کی۔ خاتون نے الزام عائد کیا کہ منڈل اور دیہات کی سطح پر عہدیداروں نے مستحقین کی درخواستوں کو نظرانداز کردیا ہے۔ عہدیداروں نے حقیقی مستحقین کا پتہ چلانے کے بجائے ایک گمراہ کن سروے کا سہارا لیا اور رقومات حاصل کرتے ہوئے استفادہ کنندگان کے ناموں کو قطعیت دی گئی۔ 50 ہزار تا ایک لاکھ روپے کی رقم حاصل کی گئی۔1