اندراگاندھی زومیں شیرنی کی موت

   

حیدرآباد25جون (یو این آئی) آندھراپردیش کے وشاکھاپٹنم میں اندرا گاندھی زومیں شیرنی کی موت ہوگئی۔ زو کیوریٹر نے بتایا کہ شیرنی کی شناخت 22 سالہ جانکی کے طورپر کی گئی ۔ اس کی صحت کئی ماہ سے خراب تھی۔ اس کو دوائیں بھی دی جارہی تھیں لیکن کوئی فائدہ نہیں ہوا ۔