بھارت جوڑو یاترامیں ارکان پارلیمنٹ، ارکان اسمبلی اور خاتون کارکنوں نے حصہ لیا
اکولہ:سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی کی آج 105 ویں یوم پیدائش ہے۔ اس موقع پر کانگریس قائد راہولگاندھی کے ساتھ بھارت جوڑو یاترا میں بڑی تعداد میں خواتین نے حصہ لیا۔ آج اس یاترا میں خواتین ارکان پارلیمنٹ، ارکان اسمبلی، دیگر عوامی نمائندگان، عہدیدار اور خواتین کارکنان شریک ہ وئیں ۔قبل ازیں بھارت جوڑو یاترا کے کنوینر جے رام رمیش نے بتایا تھا کہ 19 نومبر کو یاترا کے دونوں مراحل میں کانگریس اور اس سے منسلک شاخوں کی خاتون کارکنوںنے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس یاترا میں مہاراشٹرا اور ملک کے دیگر حصوں سے کانگریس پارٹی کے خاتون نمائندوں نے بھی شرکت کی۔بھارت جوڑو یاترا آج صبح 6 بجے بلدھانہ ضلع کے شیگاؤں میں گجانن دادا پاٹل مارکیٹ یارڈ سے جلنب کے لیے روانہ ہوئی۔ پیدل مارچ بھستان سے گزرا۔ راہول گاندھی تمل ناڈو سے کیرالہ، کرناٹک، تلنگانہ ہوتے ہوئے مہاراشٹرا تک پیدل سفر کر چکے ہیں۔ ‘بھارت جوڑو یاترا’ 7 نومبر کو مہاراشٹرا میں داخل ہوئی تھی۔ یہ یاترا 7 ستمبر کو تمل ناڈو کے کنیا کماری سے شروع ہوئی تھی۔ اس کے تحت اب تک مہاراشٹرا کے 15 اسمبلی اور 6 پارلیمانی حلقوں سے گزرتے ہوئے ناندیڑ ، ہنگولی، واشیم، اکولا اور بلدھانہ اضلاع میں پد یاترا کی جا چکی ہے۔20بومبر کو یاترا مدھیہ پردیش میں داخل ہوگی ۔