اندرا اور منموہن سنگھ کا دور راج دھرم: کانگریس

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی 28 فروری (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس نے آج بی جے پی کی جانب سے سونیا گاندھی کو راج دھرم یاد دلانے پر تنقید کا نشانہ بنانے کے بعد کہا ہے کہ اندرا گاندھی اور منموہن سنگھ کا دور مساوات اور بھائی چارگی کا دور تھا۔ جبکہ بی جے پی نے ملک کو تقسیم کی راہ پر لاکھڑا کردیا ہے۔ کانگریس نے اپنے سرکاری ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے کہاکہ اندرا جی اور راجیو جی کے علاوہ منموہن سنگھ جی کا دور راج دھرم تھا جس میں مساوات اور امن، بھائی چارگی کو سب سے پہلے ترجیح دی گئی تھی۔ کانگریس کے ترجمان ابھیشک سنگھوی نے این پی آر اور این آر سی کے موضوع کے تحت ملک کو تقسیم کرنے پر بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ سنگھوی نے شمال مشرقی دہلی میں ہوئے فساد کے اصل ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔