اندرا دیوی دھنراج گیرکا طویل علالت کے باعث دیہانت

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد : /13 جنوری (سیاست نیوز) محترمہ رانی اندرا دیوی دھنراج گیر کے دیہانت سے شہر حیدرآباد کے ایک عہد کا خاتمہ ہوگیا ۔ محترمہ اندرا دیوی دھنراج گیر طویل علالت کے بعد 95 برس کی عمر میں منگل کی شام 5.30 بجے گیان باغ محل میں دیہانت کرگئیں ۔ مرحومہ کا تعلق حیدرآباد کی سرکردہ ادبی تنظیموں سے رہا ہے ۔ اندرا دیوی دھنراج گیر راجہ دھنراج گیر کی دختر تھیں ۔ وہ شہر حیدرآباد کی ادبی محافل میں شہر کی گنگاجمنی تہذیب اور ثقافت کی علمبردار تصور کی جاتی تھیں ۔ یونیورسٹی آف حیدرآباد کے نامپلی میں واقع مرکز گولڈن تھرشولڈ کے کلچرل ہال کو اندرا دیوی سے موسوم کیا گیا ہے ۔ مرحومہ کی آخری رسومات /14 جنوری چہارشنبہ دن میں 10.30 بجے عنبرپیٹ شمشان گھاٹ میں ادا کی جائیں گی ۔ رانی اندرا دیوی دھنراج گیر کا سلطنت آصفیہ کے آخری نظام سے گہرا تعلق رہا ہے اور وہ تادم آخر نواب میر برکت علی خان مکرم جاہ بہادر مرحوم کو ’’صاحب‘‘ پکارتی تھیں ۔