اندرا نگر ، حسن نگر سے چارمینار بس سرویس میں کمی سے مشکلات

   

حیدرآباد ۔12 ۔ مارچ ( سیاست نیوز ) پرانے شہر کے علاقے حسن نگر ، اندرا نگر ، تیگل کنٹہ ، مصطفے نگر ان علاقوں میں فاروق نگر بس ڈپو کی بسیں چلائی جاتی ہے جن میں قابل ذکر روٹ نمبر 70, 70A, 70M اور روٹ نمبر 8AV یہ سرویس وٹے پلی تا سکندرآباد کے درمیان چلائی جاتی ہے لیکن کچھ عرصہ سے ان روٹ پر بسوں کی تعداد کو کم کردیا گیا ہے جس کی وجہ عوام کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے خاص کر کے روٹ نمبر (70) جو اندرا نگر ، حسن نگر سے چارمینار کے درمیان چلائی جاتی تھی اس روٹ پر صرف ایک ہی بس چل رہی ہے جس کی وجہ سے خاص کر اسکول ، کالج ، دفاتر اور دوسرے خانگی ملازمین کے علاوہ عام آدمی کو بھی کافی دشواری ہورہی ہے اس کے علاوہ تیگل کنٹہ ، مصطفے نگر روٹ نمبر 70A/70M چلائی جانے والی بسوں کی تعداد کو بھی کم کردیا گیا ہے ۔ فاروق نگر بس ڈپو میں خدمت انجام دینے والے چند ملازمین اپنا نام نہ ظاہر کرتے ہوئے بتایا کہ جن روٹ پر بس سرویس کی تعداد کم کی گئی اس میں اعلی عہدیدار یہ بتا رہے ہیں کہ کلکشن نہیں آرہا ہے ۔ آمدنی نہیں ہورہی ہے جبکہ سابق میں یہاں کے ڈپو مینجرس تھے انہوں نے خاص دلچسپی لیکر ان روٹ پر منی بس ، آرڈنری اور میٹرو بس سرویس شروع کی تھی اور اچھی آمدنی حاصل ہورہی تھی ایک یہ بہانہ بناکربسوں کی تعداد کو کم کیا جارہا ہے یہاں سے کلکشن کم آرہا ہے دوسری جانب فاروق نگر بس ڈپو کی بسیں کافی خستہ حال ہوچکی ہیں اچھی طرح کی دیکھ بھال نہیں ہوتی ہے اور میٹنیس برابر نہیں ہوتا ہے بسوں میں صفائی کا ناقص انتظام اور بھی کئی مسائل ہیں اور یہ کے مکینوں کا کہنا ہیکہ آر ٹی سی کے اعلی عہدیداروں کی جانب سے بسوں کی تعداد میں خاصی کمی کی گئی ہے ۔