حیدرآباد ۔ 15 جولائی (سیاست نیوز) گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن (جی ایچ ایم سی) کی جانب سے اندراپارک اور وی ایس ٹی کے درمیان بنایا جارہا اسٹیل فلائی اوور کا امکان ہیکہ یوم آزادی تک افتتاح ہوگا۔ 2.62 کیلو میٹر طویل اس فلائی اوور کو جو دونوں سمتوں میں ایک فورلین کاریڈر ہے، 13 ہزار ٹن سے زائد اسٹیل اور 350 کروڑ روپئے بجٹ سے حکومت تلنگانہ کے اسٹریٹیجک روڈ ڈیولپمنٹ پلان کے تحت تعمیر کیا جارہا ہے۔ جی ایچ ایم سی کے ایک عہدیدار نے کہا کہ چونکہ یہ مقام گھنی آبادی والا ہے، جہاں کئی رہائشی مکانات اور تجارتی ادارے ہیں اس لئے جی ایچ ایم سی نے حصول اراضی کے کم امکان کے پیش نظر ایک اسٹیل فلائی اوور تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا۔