اندرا پارک میں کشتی تفریح کا ہوگا دوبارہ آغاز

   

حیدرآباد /17 فروری ( سیاست نیوز ) شہر حیدرآباد کے عوام کو سیر و تفریح کے موقع فراہم کرنے کیلئے گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کی جانب سے بڑے پیمانے پر اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ بالخصوص تاریخی قدیم عمارتوں کی عظمت رفتہ بحال کرنے کے عملی اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ اسی سلسلے کی کڑی کے طور پر اندرا پارک میں کشتیوں کی تفریحی سرگرمیوں کو دوبارہ بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ ماضی میں اندرا پارک میں کشتی کی سہولت موجود تھی ۔ بالخصوص موسم گرما کی چھٹیوں میں عوام اپنے ارکان خاندان کے ساتھ سیر و تفریح کو زیادہ ترجیح دیتے ہیں ۔ اس کو ذہن میں رکھتے ہوئے کشتیوں کی تفریح کو دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور اس کیلئے ٹنڈرس بھی طلب کیا گیا ۔ پینڈل اور موٹر دونوں کشتیوں کو دستیاب رکھا جائے گا اور اس کی قیمت بھی مقرر کردی گئی ہے ۔ پینڈل کشتی کیلئے 20 منٹ کا کرایہ 30 روپئے اور موٹر کشتی کا کرایہ 50 روپئے صول کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ ن