حیدرآباد ۔ 7 ۔ اکٹوبر : ( پریس نوٹ ) : ڈاکٹر سید ولی اللہ قادری ، صدر اے آئی وائی ایف نے ایک بیان میں کہا کہ اندرا پارک پر بائیں بازو اور سماجی جہدکاروں کی غیر قانونی گرفتاری کی ہر ایک نے سخت مذمت کی ۔ پولیس نے اندرا پارک پر احتجاج کرنے والوں کو گرفتار کر کے انہیں دومل گوڑہ پولیس اسٹیشن مشیر آباد منتقل کیا ۔ یہ احتجاج اسرائیل اور امریکہ کی جانب سے فلسطین کے عوام کی نسل کشی کے حملوں کی مذمت کرنے کے لیے منظم کیا گیا تھا ۔ اس مظاہرہ میں امن پر زور دیا گیا اور انٹرنیشنل کمیونٹی پر زور دیا گیا کہ فلسطین پر حملوں کو روکنے کے لیے فوری اقدامات کئے جائیں ۔۔