اندرا پارک ۔ وی ایس ٹی اسٹیل برج کی تعمیر مکمل

   

لوڈ ٹسٹنگ جاری ، جلد افتتاح ‘ 2.6 کیلومیٹر طویل برج کی تعمیر پر 450 کروڑ کے مصارف
حیدرآباد ۔ 15 ۔ اگست : ( سیاست نیوز ) : شہر حیدرآباد کے لیے باوقار ثابت ہونے والے اندرا پارک ، وی ایس ٹی اسٹیل برج کی تعمیرمکمل ہوگئی ہے ۔ عہدیداروں نے بتایا کہ آئندہ ہفتہ 10 دن میں اس اسٹیل برج کا افتتاح ہوگا جس کے بعد یہ برج عوام کے لیے دستیاب ہوجائیگا ۔ 2.6 کیلومیٹر مشتمل اس برج کی تعمیر پر 450 کروڑ روپئے خرچ ہوئے ہیں ۔ تعمیرمکمل ہونے کے بعد برج پر لوڈ ٹسٹ کی جا رہی ہے ۔ اس تجربہ کے بعد برج کا افتتاح کیا جائے گا ۔ اس برج کے دستیاب ہوجانے کے بعد این ٹی آر جنکشن ، اشوک نگر ، آر ٹی سی کراس روڈ ، باغ لنگم جنکشن پر ٹریفک مسائل بڑی حد تک حل ہوجائیں گے ۔ جی ایچ ایم سی کی جانب سے یہ اسٹیل برج تعمیر کیا جارہا ہے ۔ ایس آر ڈی پی پروگرام کے تحت یہ شہر کا 20 واں فلائی اوور تعمیر کیا جارہا ہے ۔ فلائی اوور کی تعمیرات میں حفاظتی پہلو پر خصوصی توجہ دی گئی ہے ۔ روشنیوں کے انتظامات کے لیے ایل ای ڈی لائٹس تنصیب کی گئی ہیں ۔ جی ایچ ایم سی حکام نے بتایا کہ اس فلائی اوور پر 40 کلو میٹر فی گھنٹہ رفتار سے گاڑیاں چلانے کی سہولت فراہم کی گئی ہے ۔ اس برج کی تعمیر سے وی ایس ٹی فلائی اوور ، مشیر آباد ، آر ٹی سی کراس روڈ ، اندرا پارک ، اشوک نگر ، ودیا نگر وغیرہ کے قریب گنجان آبادی والے علاقوں ٹریفک مسائل کو ہمیشہ کے لیے دور کیا جائیگا ۔ اس برج کی تعمیر میں 13,000 ٹن اسٹیل کا استعمال ہوا ہے ۔۔ ن